Friday, 6 May 2016

مشکل پڑی تو تخت نشینی بدل گئی


جس باوفا کی دل پہ کبھی تھیں حکومتیں .
مشکل پڑی تو تخت نشینی بدل گئی.
حافی

جو ہوں جذبوں کے پجاری حافی

کب یہاں وعدے وفا ہوتے ہیں.
صدق جذبے بھی سزا ہوتے ہیں .

روند ڈالے گی محبت ہم کو .
راستے اس کے جدا ہوتے ہیں .

آئو اک جام وفا ہو جائے.
جام رندوں کی دوا ہوتے ہیں .

جب کسی آہ پہ موت آتی ہے.
زندہ دیوانے صدا ہوتے ہیں .

جو ہوں جذبوں کے پجاری حافی .
ان کے ہی جذبے ہوا ہوتے ہیں.
حافی